Connect with us

کرک

کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد کا کرک کا دورہ، محکمہ ریونیو کے پراجیکٹس کا معائنہ

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ محمد عابد نے ضلع کرک کا خصوصی دورہ کیا۔

ڈی سی آفس کرک آمد کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا استقبال کیا۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کو ضلع بھر میں ریونیو امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ نے ہدایت کی کہ ریونیو امور بروقت نمٹانے کی کوشش کریں۔

انتقالات سے متعلق شکایات حل کریں تاکہ عوام الناس کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بریفنگ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرک ڈاکٹر سہیل الرحمٰن اور اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کرک شاہد رفیق گنڈاپور بھی موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ نے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے تمام متعلقہ ایکزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے نمائندگان کیساتھ ملاقات کرکے بریفنگ لی اور جاری تمام ترقیاتی کام برقت مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام مستفید ہو۔

آخر میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ محمد عابد نے ضلع کرک کے مشران سے بھی خصوصی ملاقات کی، مشران نے کمشنر کوہاٹ کو روایتی پگھڑی پہنا کر کرک آمد پر خوش آمدید کہا اور مختلف مسائل پر بریفنگ دی۔

دورے کے موقع پر کمشنر کوہاٹ نے مقامی صحافیوں سے بھی خصوصی ملاقات کرتے ہوئے میڈیا کے مثبت کردار پر گفتگو کی

کرک دورے کے موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ایکسیئن اور متعلقہ سٹاف کے ہمراہ زیرتعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا بھی دورے کرکے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔