Connect with us

کرک

کرک پولیس کے ساتھ ہر معاملے میں تعاون کریں گے۔ خٹک اتحاد

ڈی پی او کرک کیساتھ خٹک اتحاد کے وفد کی ملاقات، جرائم کے تدارک میں پولیس کا ساتھ دینے کا عزم۔

کرک پولیس کے ساتھ ہر معاملے میں تعاون کریں گے۔ خٹک اتحاد

تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل کیساتھ ضلع کرک کے معروف غیر سیاسی سماجی تنظیم خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب کی قیادت میں مشران کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

خٹک اتحاد کے صدر اور وفد نے ڈی پی او کرک کو بحثیت ضلعی پولیس سپہ سالار کمانڈ کرنے کی مبارک باد دی اور خٹک روایات کیمطابق خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران وفد نے امن وامان کے صورتحال اور موجودہ جرائم کی شرح پر تبادلہ خیال ہوئے اپنے تجاویز اور آراء ڈی پی او کے سامنے پیش کئیں۔

اس موقع پر ڈی پی او خان خیل نے مشران سے مخاطب ہو کر کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر کے وژن کے عین مطابق اپنے فرائض منصبی سر انجام دینگے چونکہ دونوں اعلی حکام کی پالیسی واضح ہے کہ قانون کا رٹ قائم کرنا، امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں

ہم پولیس افسران ان کے احکامات کے پابند ہیں اور اعلی حکام کے وژن کیمطابق محکمہ پولیس میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے

محکمہ پولیس صرف اعلی کردار کے حامل افراد کا فورس ہے۔

انہوں نے مشران سے کہا کہ جرائم کا تدارک یا جرائم کی بیخ کنی مشران اور عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے لہذا سب مشران جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات اور ڈی آئی جی شیر اکبر کے حصوصی ہدایات پر آئس، چرس ومنشیات اور قمار بازی کیخلاف پندرہ روزہ کمپئین کا آغاز کر دیا ہے جس میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں ہو گی اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی۔

انہوں نے مشران سے کہا کہ ہمارے دروازے مشران، معززین اور عوام کیلئے کھلے ہیں اور ہم ان کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے اور پولیس فورس مشران اور عوام کیساتھ اپنے قانونی دائرہ اختیارات کے اندر رہی گی

پولیس عوام کے باہمی معاملات اور درپیش مسائل میں مکمل غیر جانبدار اور غیر متنازعہ کردار ادا کرے گی۔ جبکہ خٹک اتحاد کے صدر مدثر ایوب نے ڈی پی او کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح جرائم کے خاتمے اور ضلع کی خوشحالی اور امن کیلئے پولیس کیساتھ شامہ بشانہ کھڑا رہینگے

انہوں نے بتایا کہ ہم پولیس کے ہر ایک جائز کام میں ڈی پی او اور کرک پولیس کو سپورٹ کریں گے اور ہر پلیٹ فارم پر ان کے جائز اور مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرکے سراہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *