Connect with us

کرک

کرک یونیورسٹی کی خصوصی افراد کے لیے قایم کمیٹی کا سہولیات کا جائزہ۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی خصوصی افراد کے لیے قایم کمیٹی کا سہولیات کا جائزہ۔

پریس ریلیز
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی خصوصی افراد کے لیے قایم کمیٹی کا سہولیات کا جائزہ۔
کرک. 14 مئی 2024 خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی خصوصی طلباء کے لیے قایم کمیٹی نے منگل کو مرکزی کیمپس کا دورہ کیا تاکہ طلباء کی ضروریات کی نشاندہی کی جا سکے۔
یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، ڈاکٹر حسن احمد شاہ لیکچرار مینجمنٹ سائنسز کی سربراہی میں قایم کمیٹی کے دیگر ممبران ڈاکٹر فصیح الرحمان لیکچرر انگلش، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالبصیر نوید گل بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈ عمر گل اور طلباء کے نمائندے زونین نے سفارشات تیار کیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے جسمانی طور پر معذور طلبہ کی سہولت کے لیے ریمپ کی تعمیر اور بصارت سے محروم طلبہ کے لیے خصوصی فرنٹ لائن سیٹنگ کے انتظامات کی سفارش کی۔

کمیٹی نے خصوصی طلبہ کے لیے ایک علیحدہ سپورٹ سنٹر کے قیام اور ان کے بارے میں شعور اجاگرکرنے اور ایسے طلبہ کی مدد کرنے کے لیے بینرز کی اشاعت کی بھی سفارش کی۔
کمیٹی کی سفارشات تمام طلباء کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کی نشاندہی کر رہی ہیں۔خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی خصوصی طلبا ء کیلئے قائم کمیٹی کا مقصد ایسے طلباء کی تعلیمی کامیابی کے لیے معاون ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔