Connect with us

کرک

کرک یونیورسٹی میں پی ایم گرین یوتھ پروگرام کا افتتاح

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے پرائم منسٹرز گرین یوتھ موومنٹ کلب نے  نیو کیمپس میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا انعقاد کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم اٹھایاـ

تقریب کا افتتاح خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے کیا. جنہوں نے یونیورسٹی کے سرسبز مستقبل کے آغاز کی علامت ایک درخت لگایا۔ ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے جی وائی ایم کلب کی کوششوں کو سراہا. جن کا مقصد یونیورسٹی کے اندر ماحولیاتی تحفظ یقینی بناناہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے ضروری ہے. کہ وہ  ماحولیاتی تحفظ میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کلب کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن کی تعریف کی۔ 

کرک یونیورسٹی میں پی ایم گرین یوتھ پروگرام کا افتتاح

جی وائی ایم کے فوکل پرسن شاد محمد نے اس موقع پر  کلب کے ممبران کے عزم کا اعادہ کیا. اور ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے طلباء سے کہاکہ وہ ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے نیو کیمپس میں موسم بہار کی شجرکاری مہم یونیورسٹی کے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے. ان اقدامات کے ذریعے یونیورسٹی کا مقصد نوجوان نسل کو سبز پاکستان کے لیے متحرک کرنا ہے۔