کرک
کرک یونیورسٹی میں انٹرنل کوالٹی ایشورنس کے طریقہ کار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد۔

16 مئی 2024 خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے کوالٹی انہانسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں انٹرنل کوالٹی ایشورنس میکانزم کے موضوع پر توجہ دی گئی۔
متاز ماہر اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس سیل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور عمران اللہ مروت اس سیمینار کے ریسورس پرسن تھے جنہوں نے کوالٹی ایشورنس فریم ورک اور میکانزم پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
عمران مروت نے اندرونی اور بیرونی کوالٹی ایشورنس کے عمل کی وضاحت کی جو تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے میں معاون ہیں۔
سیمینار کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ میں کوالٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے طے کردہ معیار کے مطابق ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر محمد انور نے اپنے خطاب میں سیمینار کو نتیجہ خیز بنانے پر شرکاء اور پروگرام ٹیم کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔
رجسٹرارخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے ریگولیٹری اداروں کی طرف سے مقرر کردہ معیارات پر عمل درآمد کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر نصیر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر، کیو ای سی نے یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور اس سے ملحقہ کالجوں کی طرف سے تفویض کردہ تمام کاموں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے معیار کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔
تعلیمی شعبوں کے سربراہان، یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی QEC ٹیموں اور الحاق شدہ کالجوں کی کوالٹی ٹیموں کے نمائندوں نے سیمینار میں شرکت کی۔
کیو ای سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جمشید الرحمان نے کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا اور سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنایا۔
اس سیمینار نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار کو یقینی بنانے کےَلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
