کرک
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا پچیسواں اکیڈمک کونسل اجلاس
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک نے پیر کو اکیڈمک کونسل کا 25 واں اجلاس منعقد کیا۔ جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی معاملات طے کرنے کے لیے تعلیمی اور انتظامی ماہرین کے ایک ممتاز پینل نے بھی شرکت کی۔ جس میں ڈاکٹر عبدالحکیم شاہ، ایچ او ڈی فزکس؛ ڈاکٹر عبدالعزیز، ایچ او ڈی زولوجی؛ بصر علی، لیکچرر سی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ؛ فیصل نواب، لیکچرر رینیوایبل انرجی ڈیپارٹمنٹ؛ محمد رحیم، کنٹرولر امتحانات، پرنسپل جی پی جی سی کرک، پروفیسر اجمل خان؛ پرنسپل جوائنٹ کالج چوکارہ کرک برائے بی ایس، نازیہ حسن عبدالسلام، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز؛ ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ریسرچ ڈاکٹر انور خان سمیت ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈاکٹر محمد انور شامل تھے اسکے علاوہ صادق اللہ، پی ایس ٹو وائس چانسلر نے بھی اس موقع موجود تھے۔
اجلاس کے دوران، اکیڈمک کونسل نے اہم تعلیمی امور پر غور کیا اور بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاسوں، ایچ ای سی کی پالیسیوں کو اپنانے اور امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے سنڈیکیٹ کو سفارشات مرتب کیں۔ ان مباحثوں نے یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کونسل کے عزم کو اجاگر کیا۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے یونیورسٹی کے تعلیمی مسائل کے حل میں کونسل ممبران کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی معیار کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کونسل ممبران کی لگن پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔
اکیڈمک کونسل کے اراکین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین کی متحرک قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔