کرک
کرک میں جاری لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کیلئے پرعزم ہیں. ڈپٹی کمشنر
ضلع کرک میں جاری لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کیلئے پرعزم ہیں. کرک میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ خیبر پختونخوا نے ضلع کرک کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے انہیں لینڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے تفصیلاً آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کرک میں ٹوٹل 122 موضع جات ہیں جن میں سے اب تک 78 موضع جات کو فعال کیا جا چکا ہے۔
ان میں تحصیل بانڈہ داود شاہ کے زیادہ تر موضوع جات کو آن لائن کیا گیا ہے اور باقی ماندہ پر کام کو آمدہ ماہ تک مکمل کیا جائے گا۔
اسی طرح کرک اور تخت نصرتی پر بھی کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو درپیش بعض مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی سی کرک کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو ان کی سطح پر جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کرک کا کہنا تھا کہ حکومت ضلع کرک میں جاری لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کی تکمیل میں دلچسپی رکھتی ہے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کا آج کا دورہ اس بات کی غماز ہے۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کو عملدرآمد تیز کرنے اور اس دوران درپیش چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم منصوبے کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔