کرک
.وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ کا دورہ کرک

کرک۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ نے ضلع کرک کا خصوصی دورہ کیا۔ کرک آمد پر ڈپٹی کمشنر کرک اور رکن صوبائی اسمبلی نے معزز وزیر کا استقبال کیا۔ وزیرخوراک نے کرک میں خوراک کے گودام (اسٹوریج کی سہولت) کا معائنہ کیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کرک کے گندم کی سالانہ تقریبا ایک لاکھ میٹریک ٹن ڈیمانڈ ہے اور ہمارے پاس 8 ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی مذکورہ گودام میں سی سی ٹی وی کیمروں کو انسٹال کیا گیا ہیں.صوبائی وزیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گندم کی خریداری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اس حوالے سے اپنا ڈیمانڈ بھیج دیں تاکہ ضلع کو اپنا کوٹہ مل سکے۔
وزیر خوراک کا ضلع کرک کا یہ دورہ معمول کا معائنہ اور خطے میں خوراک کے ذخیرہ اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لگتا ہے۔ ڈی ایف سی کی بریفنگ نے وزیر کو گندم کے موجودہ ذخیرے اور ضلعی سطح پر خوراک کی مجموعی ضروریات کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی۔
