Connect with us

کرک

مزدور ہمارے معاشرے کے گمنام ہیروز

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک نے مزدوروں کا عالمی دن جوش وخروش کے ساتھ منایا. جس کا اہتمام بلڈ ڈونر اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے کمپیوٹر سائنس اور بائیو انفارمیٹکس کے لیکچرر شاہ محمد کی قیادت میں کیا۔
.اس ضمن مین جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے.

وہ پاکستان کو عظیم بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔مزدور ہمارے ہیرو ہیں ہمیں ان کی حیثیت کا احترام کرنا چاہیے۔

کہ یوم مزدور کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی، طلباء اور انتظامی عملے نے بھر پور شرکت کی۔ شرکاء نے یونیورسٹی کیمپس میں واک کیا. جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے. جن پر مزدوروں، ہمارے معاشرے کے گمنام ہیروز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے مزدوروں کے اہم کردار پر زور دیا. جو ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزدور نہ صرف اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے بلکہ ان کی تعلیم کے لیے بھی کماتے ہیں۔

انہوں نے مزدوروں کےقوم کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکے بچوں کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا.
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے رجسٹرار ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے اپنے پیغام میں نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں مزدوروں کی نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی۔