Connect with us

صحت

صوبے کا ہر ہسپتال بین الاقوامی معیار کا ہو گا۔ وزیر صحت

صوبے کا ہر ہسپتال بین الاقوامی معیار کا ہو گا۔ وزیر صحت نے یہ بات بنوں کے ہسپتالوں کے دورے میں کہی۔
پہلے ہم تمام ہسپتالوں کو ترقی دیں گے اور پھر آنے والے سالوں میں صوبے میں نئے ایڈوانس ہسپتال قائم کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ نے رکن صوبائی اسمبلی زاہد اللہ خان کے ہمراہ بنوں میڈیکل کالج کا دورہ کیا. بنوں آمد پر صوبائی وزیر صحت کا والہانہ استقبال کیا گیا. انہوں نے انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی. تقریب کے موقع پر بنوں میڈیکل کے ڈین ڈاکٹر دوست محمد خان نے صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ کو جاری ترقیاتی کام اور ضروریات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

صوبائی وزیر قاسم علی شاہ نے ڈاکٹرز فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عمران خان سب کی جان ہیں وہ ملک و قوم کی خاطر مشکل کا مقابلہ کررہے ہیں. انہیں جیل کے اندر بھی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے بلکہ عوام کے اچھے مستقبل کیلئے بیٹھے ہیں. انہیں ہر حال میں جیل سے آزاد کرانا ہے. اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے. میں فارم 47 سے نہیں بلکہ ہمیں 44 ہزار سے زائد ووٹوں سے آیا ہوں. اور کامیابی ملی ہے صحت کی وزرات اس وجہ سے دی گئی ہے کہ محکمہ صحت میں بہتری لاکر قائد عمران خان کے منشور کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے

اس موقع پر ایم پی اے زاہد اللہ خان، سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان، میئر جنید رشید ,اسرار خان ,ملک ظفر حیات خان,سابق تحصیل ممبر معصوم وزیر, بورڈ آف گورنر چیئرمین عبدالروف خان، انصاف ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹرابراہیم چمکنی، چیئرمین ڈاکٹر خان زادہ، ڈاکٹرلیاقت وزیر، جنرل سیکرٹری اصغر رشید خان اور دیگر بھی موجود تھے. انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت میں گذشتہ دس سالوں میں کافی بہتری آئی ہے. مزید بھی میں بہتری کیلئے کام کیا جائے گا

صوبے میں ایڈوانس میڈیکل ٹیکنالوجی ہسپتال بنائیں گے۔ وزیر صحت

ہم سب نے اس عزم کے ساتھ آگے جانا ہے کہ ملک کرپٹ اور کرپشن کے مافیا سے صاف کریں گے انہوں نے کہاکہ سیاست الیکشن کے دنوں میں کرنی ہے یہ وقت بہت کچھ کرنے کا ہے خیبر پختونخوا کے ہسپتال اور میڈیکل کالجز ہمارے ہیں اس کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی ہماری حکومت پیسے کو نہیں بلکہ انسان کو اہمیت دیتی ہے انہوں نے ڈین بنوں میڈیکل کالج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے 30 کروڑ تو کیا 130 کروڑ کیلئے بھی دینے کو تیار ہیں

پیسے آنی جانی چیز ہے اصل کام عوامی خدمت اور عوام کی سہولیات کی فراہمی کا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنوں میڈیکل کالج ہاسٹل کو جلد مکمل کیا جائے گا اور بنوں کے تینوں ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ کینسر ہسپتال حکومت نہ بناسکی. لیکن عمران خان نے بناکر دکھایا یہ وژن اور مسمم ارادہ ہے جو ایک شخص نے بہت کچھ کردکھایا جب تک ہیلتھ کو بطور چیلنج نہ لیا جائے کام نہیں ہوسکتا جو کوئی کارکردگی دکھائے گا وہ میری ٹیم کا حصہ ہوگا ورنہ مجھے ٹیم میں تبدیلی لانی ہوگی میں اپنی ٹیم کے علاوہ کچھ بھی نہیں، آئیے مل کر کام کریں محکمے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس ان کو ٹریک پر لانا ہے۔