کرک
کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حکام سے ملاقاتیں کیں
وائس چانسلر کے ہمراہ کوہاٹ یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے افسران کا وفد بھی ہمراہ تھا۔
وائس چانسلر نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے جنرل منیجر کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی عبدالرازق خٹک اور کمپنی کے دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ حکام نے دونوں یونیورسٹیوں کو شجرکاری اور دیگر منصوبوں میں مدد دینے پر آمادگی ظاہر کی جن کا مقصد طلباء اور مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانا ہے
یاد رہے کہ حال ہی میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان الگ الگ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے جو یونیورسٹیوں اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان تعاؤن کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں طلباء اور کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے او جی ڈی سی ایل حکام کو بتایا کہ دونوں یونیورسٹیاں اپنے نصاب میں مارکیٹ کی ضرورتوں کے.مطابق کورسز تیار کریں گی تاکہ طلباء کو انڈسٹری کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ حکام نے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور کمیونٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔
یہ تعاون اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان فائدہ مند روابط پیدا کرنے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جو بالآخر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ممد ثابت ہوگا۔