کرک
کرک پریس کلب الیکشن احمد خٹک جیت گئے۔
کرک پریس کلب الیکشن کی تیاریاں اور جوڑ توڑ زور و شور سے جاری ہے, پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچنگ ٹاسک کی وجہ سے میرا شیڈول انتہائی مصروف ہے اور کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کی کوچنگ حوالے کی ہیں.
جس کے لیے کرکٹ بورڈ کے ایس او پیز کے مطابق دوران میچ گراؤنڈ میں ٹیم کے ساتھ میری موجودگی لازمی ہے اس لیے میں کرک سے باہر ٹیم کے ساتھ ہوتا ہوں لیکن گزشتہ دنوں خبریال گروپ نے مجھے آئینی عہدے بطورِ جائنٹ سیکریٹری کے لیے پینل کے ساتھ میدان میں اتارا, میری کاغذات نامزدگی حاصل کرکے مجھ سے دستخط کے لیے کوہاٹ آگئے کاغذات جمع کرنے دوبارہ کرک چلے گئے, میری جیت کے لیے جوڑ توڑ کیے دیگر صحافیوں سے بیٹھک کی , میرے لیے مجھ سے زیادہ سرگرم رہے میں ٹیم کوچنگ کی وجہ سے زیادہ سرگرم نہ ہو سکا اس لیے مجھ سے زیادہ مبارکباد کا مستحق اور حق دار خبریال گروپ کے روح روا اور مرکزی کردار لعل صدیق خبر یال ہے یہ سب انکی سپورٹ اور ان تھک محنت کی مرہونِ منت ہے البتہ اسکے بعد صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود اور جمہوری عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے لیے سربکف بن کر کھڑے رہینگے, مبارک باد دینے اور سپورٹ کرنے والے تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ