کرک
صحافیوں کے ساتھ ہر شعبہ میں تعاون کریں گے۔ عنایت خٹک

صحافیوں کے ساتھ ہر شعبہ میں تعاون کریں گے۔
پی ٹی آئی ضلعی صدر و چیئرمین تحصیل بانڈہ عنایت اللہ خٹک کرک پریس کلب کے لئے 5 لاکھ گرانٹ اور سولر سسٹم کا اعلان کرکے پریس کلب اور صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی
الیکشن میں شاندار کامیابی پر صدر خالد خٹک اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیدی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلعی صدر و تحصیل چیئرمین بانڈہ داؤد شاہ عنایت اللہ نے کرک پریس کلب کا دورہ کیا. پریس کلب آمد پر صحافیوں نے استقبال کیا جبکہ عنایت اللہ نے اپنی پارٹی اور تحصیل بانڈہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے صدر خالد خٹک کو روایتی پگڑی پہنائی
عنایت اللہ نےپوری کابینہ اور صدر و مبارکباد دی, جبکہ اس موقع پر انہوں نے اپنی طرف سے پریس کلب کے لئے 5 لاکھ گرانٹ اور بجلی مسائل حل کے لئے سولر سسٹم لگانے کا بھی وعدہ کیا. عنایت اللہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی علی آمین گنڈا پور کا تعلق جنوبی اضلاع سے ہونے کی وجہ سے کوشیش کرینگے کہ جلد پریس کلب کابینہ کی حلف برداری وزیر اعلی کریں
کرک عوام نے ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے مشکل ترین وقت میں بھی تینوں نشستوں پر کامیاب کرکے کلین سویپ کیا. تاریخ میں پہلی پر کسی پارٹی پی ٹی آئی کو تیسری بار بھاری مینڈیٹ دی ہے. مشکل وقت گزرنے والا ہے. صوبے میں مشکلات ضرور ہیں مگر جلد ان پر قابو پا لیا جائیگا. ضلع کی ترقی کے لئے ہم سب ایک پیچ پر ہیں. دونوں ایم پی ایز ایم۔این اے اور تینوں تحصیل چیئرمینز پی ٹی آئی کے ہیں ڈھائی سال سے ہمیں بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ نہیں ملا ابھی امید ہے اگلے ماہ فنڈز ریلیز ہونگے تو ترقیاتی کام شروع کرینگے
