Connect with us

خیبرپختونخواہ

حکومت اپنے وعدے پورے کرے، قبائلی رہنما

شمالی وزیرستان

حکومت اپنے وعدے پورے کرے قبائلی رہنماؤں نے منانشا میں گرینڈ قبائلی جرگے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک رحمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام سے قبل قبائلیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا اور نہ ہی ایک سو ارب روپے کے فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں جس کے باعث قبائلیوں کے مسائل کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھ گئے ہیں

ہمیں حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور کی جارہی ہے جب تک ہمیں حقوق نہیں دیئے جاتے تب تک پرامن جدوجہد جاری رہے گی

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا اُنہوں نے کہاکہ ضلع شمالی وزیرستان کوفری زون قرار دیا جائے کیونکہ شمالی وزیرستان کے عوام نے ملک کی خاطر قربانیاں دے کر آپریشن ضرب عضب میں ہجرت کی اور آج تک مہاجر ین کی زندگی بسر کررہے ہیں

فاٹا انضما م سے قبل حکومت نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے گا لیکن یہ باتیں صرف کاغذات تک محدودرہیں پورا ضلع اور خاص کرتحصیل دتہ خیل کو پسماندہ رکھاگیا ہے

گذشتہ 75سالوں میں تحصیل دتہ خیل میں صحت کانظام تسلی بخش ہے او ر نہ ہی تعلیم پر کوئی خاصی توجہ دی گئی ہے یہاں مختلف شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے اگر ترقیاتی کام نہیں ہوتا تو یہ تحصیل پسماندہ ہی رہ جائے گی لہٰذا تحصیل دتہ خیل میں ازسر نوترقیاتی کامو ں کا آغازکیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *