تازہ ترین
آئندہ ہفتے ملک میں مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری۔

اسلام آباد: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اگلے ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ متعلقہ حکام کو چوکنا رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مضبوط مون سون کرنٹس کی پیشگوئی
پی ایم ڈی کے مطابق، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مضبوط مون سون کرنٹس 22 جولائی سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
اس موسم کے زیر اثر اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 22 جولائی سے 25 جولائی تک بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے۔
دیگر علاقوں میں بارشوں موسم کی صورتحال
کشمیر: نیلم وادی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں 21 جولائی (شام) سے 27 جولائی تک بارشوں کی توقع۔
خیبر پختونخواہ: دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 جولائی (شام) سے 24 جولائی تک بارشوں کی توقع۔
بلوچستان: خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، ژوب، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، نصیرآباد اور جعفرآباد میں 23 اور 24 جولائی کو بارشوں کی توقع۔
سندھ: مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں 23 اور 24 جولائی کو بارشوں کی توقع۔
گلگت بلتستان: دیامیر، استور، سکردو، گلگت، گانچھے اور شگر میں 22 جولائی سے 27 جولائی تک بارشوں کی توقع۔
ممکنہ اثرات اور حفاظتی تدابیر
فلیش فلڈنگ: مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے مقامی نالوں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ۔
شہری سیلاب: پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ۔
لینڈ سلائیڈنگ: خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش کا امکان۔
روزمرہ کی روٹین میں خلل: بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کسانوں، مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو موسم کی پیشگوئی کے مطابق ترتیب دیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاط برتیں۔