Connect with us

کرک

کرک یونیورسٹی میں ختم نبوت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔

ختم نبوت

کرک یونیورسٹی میں ختم نبوت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کی مذہبی اور کردار سازی سوسائٹی نے مشترکہ طور پر پیر کو ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جسکا مقصد عوام بالخصوص طلباء میں ختم نبوت سے متعلق شعور اجاگرکرنا تھا۔

سیمینار کا مقصد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کی بحیثیت خاتم النبیین پر پختہ ایمان اور یقین کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کوہاٹ کے شعبہ اسلامک سٹڈیز کے ڈاکٹر قیصر بلال نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم پر پختہ ایمان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہر مسلمان کا اولین فرض ہے کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے آخری رسول ہونے پر پختہ یقین رکھے۔

اسی طرح سیمنار کے دوسرے مذہبی سکالر مولانا عابد کمال نے بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے آخری نبی ہونے کے بارے میں مدلل بحث پیش کی ـ

قبل ازیں، محمد اشفاق، لیکچرار آف مینجمنٹ سائنسز اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک میں مذہبی اور کردار سازی سوسائٹی کے انچارج نے سیمینار کا پروقار آغاز کیا۔

سیمینار میں ان کے ریمارکس نے روشن خیال بحث کا سلسلہ شروع کیا۔

سیمینار میں کنٹرولر امتحانات محمد رحیم اور ڈپٹی پرووسٹ ذوالفقار علی انجم کے علاوہ فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سیمنار میں دونوں اداروں کی مشترکہ کوششوں نے طلباء اور کمیونٹی کے درمیان اسلامی اصولوں اور اقدار کی تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا۔

یونیورسٹی