Connect with us

کھیل

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا سنٹرل جیل میں قیدیوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

.ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا سنٹرل جیل میں قیدیوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نیسنٹرل جیل کوہاٹ میں قیدیوں کیلئے انمیٹ سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا

جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر مہمان خصوصی تھے. فیسٹیول میں محکمہ سپورٹس اور جیل انتظامیہ کوھاٹ کے حکام نے شرکت کی۔

انمیٹ سپورٹس فیسٹیول میں قیدیوں کے لئے والی بال، رسہ کشی، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں قیدیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مہمان خصوصی نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور قیدیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کے منازل طے نہیں کر سکتا، امن ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے لہٰذا قیام امن کیلئے ہم سب کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہو گا اور ہر ایک کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے فیسٹیول کے اختتام پر قیدیوں سے جیل سے رہائی کے بعد پرامن زندگی گزارنے اور ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے ایک کارآمد شہری کے طور پر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عہد لیا۔