Connect with us

خیبرپختونخواہ

.ملک عادل شہید گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کا افتتاح

سپین وام میں ملک عادل شہید گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کا افتتاح کردیا

بنوں (نمائندہ خصوصی) جی او سی سیون ڈویژن میجرجنرل انجم ریاض نے بنوں ڈویژن کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں ملک عادل شہید گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کا افتتاح کردیا

اس موقع پر بریگیڈیئر افتخار ا حمد بھی موجودتھے تحصیل سپین وام کی آمد پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی وزیرودیگرنے جی او سی میجر جنرل انجم ریاض کا پرتپاک استقبال کیا

جی او سی شہید ملک عادل شہید کے والد ملک عارف خان اوراُن کے اہل خانہ سے ملے اور اُن کی حالت زار معلوم کی یاد رہے کہ مذکورہ سکول اس سے پہلے صرف گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کے نام سے منسوب تھا

قابل ذکر امر ہے کہ یہ سکول تحصیل سپین وام میں سب سے بڑی اور تاریخی سرکاری درسگاہ ہے اور عادل شہید کی قربانیوں اور شہادت کے بعد علاقے کے مشران، نوجوانوں، سول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی پر زور خواہش کے مطابق جی او سی نے ذاتی کوشش کر کے مذکورہ سکول کا نام تمام مراحل طے کر کے باقاعدہ سرکاری طور پر تبدیل کروایا

جی او سی نے اظہار خیال کرتے ہوئے علاقے میں تعلیم، امن، خوشحالی، وطن سے وفاداری اور ترقی کیلئے ملک عادل شہید کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہااس افتتاح سے پہلے جی او سی نے ملک عادل شہید کی قبر پر حاضری دے کر ان کیلئے خصوصی دعا بھی کی

آخر میں افتتاحی تقریب کے تمام شرکاء نے میجرجنرل انجم ریاض کا سکول میں خصوصی ذاتی دلچسپی لینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔