پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس۔
صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ۔
آئی جی پنجاب نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
تیرہ کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی۔
پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں۔
پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا۔
پولیس کو پورے وسائل مہیا کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے۔
کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے او رجانچ کانظام لارہے ہیں۔
بین الصوبائی سمگلنگ روکنے کے لئے 14خصوصی چیک پوسٹ بنائی جارہی ہیں۔
گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ اور پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کررہے ہیں۔
بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوجائیگی۔
لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں 50فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے۔
قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔
پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرادی، اب پولیس پرفارم کرے۔