پاکستان
سابق آرمی چیف قمر باجوہ غدار ہیں۔ شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے لندن میں احتجاجی مظاہرے میں کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غدار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شیر افضل مروت نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ، لندن میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’غدار‘‘ قرار دیا۔
شیر افضل مروت نے برطانوی دارلحکومت میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا ہمیں جنرل باجوہ جیسا غدار اور بے شرم آرمی جنرل کبھی نہ دے۔
اس کے بعد انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جنرل باجوہ کی مبینہ جابرانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
افضل مروت نے کہا کہ شہباز شریف کے مقرر کردہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک میں باجوہ کی جابرانہ پالیسیوں کی میراث کو آگے بڑھایا ہے۔
شیر افضل نے یہ بھی کہا کہ عوام نے ہمیشہ پاک فوج کا ساتھ دیا ہے اور اپنے ادارے سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

Laila Iqrar
June 28, 2024 at 9:09 am
lack f matual interest and joint approach in Pakistan