Connect with us

خیبرپختونخواہ

بغیر وارنٹ پولیس چھاپے کے خلاف پی ٹی ایم کا احتجاج۔

قانونی فریم ورک کے بغیر چھاپے قابل قبول نہیں ہیں۔ پی ٹی ایم

وانا (قسمت اللہ وزیر) پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنماء فرمان وزیر، مولانا زینت اللہ نے پی ٹی ایم کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 مئی کو صبح 3 بجے پشتون تحفظ مومنٹ جنوبی وزیرستان کے کوآرڈینیٹر شہزاد وزیر کے گھر پر بغیر سرچ وارنٹ کے وانا پولیس آور دیگر اداروں نے چھاپہ مارا۔

وانا وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ نے وارنٹ گرفتاری کی دستاویزات کے بغیر گھر پر پولیس کے غیر قانونی چھاپے کے خلاف احتجاج کیا۔

چھاپے کے دوران زنانہ کی لباس میں نقاب پوش نان لوکل مسلح افراد گھر گھس گئے، جہنوں نے علاقے کے روایات، ائین و قانون اور چادر چار دیواری کی پامالی کی ، شہزاد وزیر کی بوڑھی ماں کو نازیبا الفاظ آور دھمکیاں دی گئی، جو قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان وردگ ، ایس ایچ او سٹی تھانہ امجد ، ایس ایچ او پولیس لائن حبیب اسلام ، سرکل ڈی ایس پی سے وضاحت طلب کرتے ہیں۔

قانونی فریم ورک کے بغیر چھاپے قابل قبول نہیں ہیں۔ پی ٹی ایم

یہ نقاب پوش مسلح نان لوکل افراد کون تھے؟۔ رات کی تاریکی میں چادر چار دیواری کی پامالی ،خواتین آور بچوں کی تذلیل آور گھر میں خوف و حراس آور تشدد کا آئینی جواز پیش کریں۔

ہم پولیس سے ڈیپارٹمنٹل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں کہ آگر ایک ہفتے میں ہمیں مطمئن نہیں کیا گیا اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو ہم عدالت کا رجوع کرینگے۔ ہم پاکستان پینل کورٹ سیکشن452 اور تعزیرات 156( اے) 155 (سی) اور 14 اسلامیک لاء کے خلاف ورزی کے تحت عدالت میں کیس کرینگے۔

ہم آئی جی خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈاپور سے امید کرتے ہیں کہ ایک ہفتے میں ہمیں انصاف دیا جائے گا بصورت دیگر پشتون تحفظ مومنٹ جنوبی وزیرستان تمام سیاسی جماعتوں ، فلاحی تنظیموں اور قومی جرگے کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا مزاحمتی لائحہ عمل اعلان کرینگے۔