کرک
کرک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم خٹک کو پروفیسر ایمریٹس ٹائٹل سے نوازا گیا۔
کرک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلرڈاکٹر ابراہیم خٹک کو پروفیسر ایمریٹس ٹائٹل سے نوازا گیا۔
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک نے اپنے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خٹک کو تعلیمی شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے صلے میں پروفیسر ایمریٹس کے عہدے پر فائز کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خٹک، جنہوں نے جنوری 2013 سے جنوری 2017 تک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے کر ادارے کے علمی منظرنامے کی تشکیل میں ایک اہم کردار اداکیا ہے۔
ان کی قیادت میں، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک، درس وتدریس کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے، ایک بہترین مقام پر پروان چڑھی۔
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے فیکلٹی اور انتظامی افسران نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خٹک کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے تعلیم کی ترقی کے لیے ان کی لگن اور عزم کا اعتراف کیا۔
سینئر فیکلٹی ممبران اور ایڈمن آفیسرز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “ہمیں پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خٹک کو پروفیسر ایمریٹس کے خطاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد فخر ہے۔ ہمارے ادارے اور بڑے پیمانے پر اکیڈمیا کے شعبے پر ان کے گہرے اثرات ہیں۔ “ہم ان کی خدمات کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔”
اس اہم موقع پر، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے فیکلٹی اور عملہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خٹک کی نمایاں کامیابیوں کو منانے میں شامل ہیں۔ انہوں نے ان کی صحت اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔