Connect with us

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کا دورہ پاکستان۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کا دورہ پاکستان۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

صدرآذربائیجان علیئیف نے نور خان ایئر بیس پر خصوصی طیارے سے اترتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے اراکین بشمول وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔

صدر کی آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے ان کو گلدستے پیش کیے۔

دورے کے دوران صدر علیئیف وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر گفتگو ہوگی اور کئی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے مئی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وفد کی سطح پر مذاکرات کیے تھے، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں باہمی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے جو کہ نائب وزیر اعظم بھی ہیں نے موسمیاتی سربراہی اجلاس بین الاقوامی کانفرنس29 کی صدارت کے دوران آذربائیجان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

اسی دن مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

وزیر خارجہ بائرموف کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔