Connect with us

تازہ ترین

وزیرِاعظم شہباز شریف کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی۔

وزیرِاعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی۔

متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔

وزیرِاعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِاعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِاعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم
Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *