Connect with us

خیبرپختونخواہ

ڈپٹی کمشنر کرم کا ضلع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کرم نے ضلع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے لینڈ ریکارڈ سیٹلمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں اراضی ریکارڈ کو محفوظ کرنے اور اراضی انتقالات کے نظام میں شفافیت لانے کیلئے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کریں اور اس سے سلسلے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے ضلعی کانفرنس روم میں منعقدہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو محمد فیاض، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم سید منان اور تحصیلدار محال کرم نصیر عباس کے علاوہ لینڈ ریکارڈ سیٹلمنٹ کے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔لینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے اس سلسلے میں درپیش بعض مسائل و مشکلات کی بھی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر کرم نے زیادہ تر مسائل موقع پر حل کردئیے جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے لینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے کہا کہ وہ عوام کے سہولیات کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ان کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین فرائض میں شامل ہیں لہٰذا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کو بر وقت مکمل کرکے عوام کو  ریلیف دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *