Connect with us

کرک

کرک یونیورسٹی انسپیکشن کمیٹی کا کمپیوٹر سائنس پروگرام کے لیے گورنمنٹ کالج لتمبر کا دورہ۔

کرک یونیورسٹی انسپیکشن کمیٹی کا کمپیوٹر سائنس پروگرام کے لیے گورنمنٹ کالج لتمبر کا دورہ۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کی انسپیکشن کمیٹی نے رجسٹرار ڈاکٹر رفیع اللہ خان کی سربراہی میں جمعرات کو گورنمنٹ ڈگری کالج لتمبر کا دورہ کیا۔

کالج کی سہولیات اور اس کے بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام کے الحاق کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی میں ڈاکٹر رفیع اللہ خان، کنٹرولر امتحانات محمد رحیم، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر محمد انور، ایچ او ڈی فزکس اینڈ کیمسٹری ڈاکٹر عبدالحکیم شاہ، چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد حسین ، رجسٹرار اکیڈمکس مختار احمد، لیکچرر، کمپیوٹر سائنس شاد محمد، اشرف علی اور امجد اسلام شامل تھے۔

دورے کے دوران انسپکشن کمیٹی نے کلاس رومز، لائبریری، کمپیوٹر لیب، سپورٹس سٹیڈیم اور امتحانی ہالز سمیت مختلف سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنہ کا مقصد بی ایس کمپیوٹر سائنس میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے ساتھ الحاق کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج لتمبر کے انفراسٹرکچر، فیکلٹی کی دستیابی اور مجموعی طور پر موزوں ہونے کا جائزہ لینا تھا۔

کمیٹی کے اراکین نے گورنمنٹ ڈگری کالج لتمبر کے پرنسپل کے ساتھ بات چیت کی اور بی ایس سی ایس پروگرام کے آغاز کے لیے فیکلٹی کی دستیابی، بنیادی ڈھانچے کی مناسبت، اور سپورٹ سٹاف سے متعلق سوالات کئے۔

معائنے کی تکمیل کے بعد، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ریسرچ ڈاکٹر انور خان کو پیش کرے گی۔ رپورٹ دورے کے دوران کیے گئے مشاہدات کا خاکہ پیش کرے گی اور الحاق کے مزید عمل کے لیے سفارشات فراہم کرے گی۔

یہ دورہ علاقے میں تدریسی سہولتوں اور مواقع کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی پیداکرنا ہے۔

کرک یونیورسٹی انسپیکشن کمیٹی کا کمپیوٹر سائنس پروگرام کے لیے گورنمنٹ کالج لتمبر کا دورہ۔