Connect with us

دنیا

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس۔

تعاون

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان – چین دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

چینی انڈسٹری خصوصاً چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی کے شعبوں اور میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھائے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

تعاون