Connect with us

خیبرپختونخواہ

محکمہ موسمیات نے موسم گرم اور خشک ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہونے کی پیشگوئی کردی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شام کے وقت وسطی اور جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر ایک مغربی ہوائی لہر جاری ہے اور اگلے چند گھنٹوں کے دوران مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی وسطی سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

زیارت کوہلو اور بلوچستان کے بعض دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

زیارت کی تحصیل سنجاوی میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ موسلا دھار بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا اور مقامی ڈیم بارش کے پانی سے بھر گئے۔

محکمہ موسمیات