دنیا
اسرائیل کا رفح آپریشن موخر، جنگ بندی کے امکانات۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے جنگ جاری ہے۔ اب ڈیل جاری ہے. اسرائیل کا رفح آپریشن موخر کرنے کا فیصلہ ایا ہے جسے جنگ بندی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں. اسرائیل رفح آپریشن شروع کرنے سے باز آ گیا ہے۔ مصر اور امریکہ کی نگرانی میں قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کا معاہدہ جاری ہے. جبکہ حماس اور اسرائیل دونوں کے ارکان بھی مصر میں موجود ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے رفح آپریشن روکنے پر جنگ بندی معاہدے کے امکانات زیر غور ہیں۔
اسرائیلی میڈیا حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی توقع کر رہا ہے. لیکن لگتا ہے کہ جنگ بندی کو کئی مراحل میں تقسیم کیا جائے گا۔ حماس اسرائیلی شہریوں کو رہا کرے گی اور اسرائیل غزہ میں مزید کوئی فوجی آپریشن نہیں کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو بتدریج رہا کرے گا اور رفح میں کوئی فوجی آپریشن نہیں کرے گا۔ اسرائیل فلسطین کے لوگوں کو غزہ کے شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے سے نہیں روکے گا۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ڈیل کے بعد اسرائیل رفح میں آپریشن بند کر دے گا؟
یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بار بار کہا تھا کہ ہم رفح میں آپریشن شروع کریں گے جب کہ ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں اور ہر حال میں آپریشن شروع کریں گے۔ ہزاروں فلسطینی بچوں، عورتوں اور مردوں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہے۔
ایک سینئر سعودی اہلکار کے مطابق حماس امریکہ کی طرف سے تنازع کے خاتمے اور غزہ کی پٹی سے مکمل اسرائیلی انخلاء کی یقین دہانیوں سے مطمئن نظر آتی ہے۔ تاہم ایسے اشارے ملے ہیں کہ حماس آج اسرائیلی تجاویز کے جواب میں ایک ترمیم شدہ تجویز پیش کرے گی۔
Pingback: دنیا کا سب سے نفرت انگیز ملک۔ رافعہ زکریا کا بلاگ - Khushal News
Pingback: اسرائیل نے غزہ سے انخلاء کے احکامات پر حملے تیز کر دیے۔ - Khushal News