کھیل
پیسر محمد علی پاک شاہینز کے 15ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب۔
پیسر محمد علی کو ڈارون میں پاکستان شاہینز کے ریڈ بال میچز کے 15ویں کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے اتوار کو کہا کہ پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف 19 سے 22 جولائی اور 26 سے 29 جولائی تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔
محمد علی کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ میں شرکت کریں گے جو 8 سے 13 جولائی تک جاری رہے گا۔
پاکستان ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کیمپ کی نگرانی کریں گے اور ریڈ بال کے دو میچوں کے لیے ڈارون بھی جائیں گے۔
پاکستان شاہینز 4 سے 18 اگست تک نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے علاوہ 50 اوور کے دو میچ بھی کھیلے گی۔
عبدالرحمن وائٹ بال میچز کے ہیڈ کوچ جبکہ محمد مسرور ریڈ اور وائٹ بال میچز کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔