Connect with us

خیبرپختونخواہ

ضلع کرم کی پرامن فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کرم

کسی کو بھی ضلع کرم کی پرامن فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کرم

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ ضلع میں دائمی امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے اور کسی کو بھی ضلع کرم کی پرامن فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدہ جرگہ ہال میں کرم امن کمیٹی ممبران، ضلع بھر کے قبائلی عمائدین اور موجودہ و سابقہ پارلیمنٹرینز کے غیر معمولی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جرگہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم، ونگ کمانڈر 113ونگ، کمانڈنگ آفیسر 55 بلوچ پاک آرمی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

کرم امن کمیٹی جرگہ میں معاہدہ مری پر عمل در آمد، متاثرین کی آباد کاری اراضیات کی تنازعات، ریونیو کمیشن،ٹل پاراچنار روڈ اور جملہ لنک روٹس کو محفوظ بنانے سے متعلق متعلق امور پر باریک بینی کے ساتھ گفت و شنید کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ و سابقہ پارلیمنٹرینز فی الفور آپس میں بیٹھک کریں گے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ضلع کرم میں اب وقت آ گیا ہے کہ قبائل کے تعاون سے با مقصد اور با معنی مذاکرات کرکے جملہ تنازعات کے حل، شاہراہوں کو محفوظ بنانے، متاثرین کی آباد کاری، لینڈ ریونیو کمیشن اور دیگر مسائل پر آپس میں افہام و تفہیم کے ساتھ عملی اقدامات کا آغاز کردیاجائے اور شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے قومی سطح پر فریقین ایکا کرکے سیکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن سیکیورٹی فورسز، مشران علاقہ، انتظامیہ اور پولیس کی بیش بہا قربانیوں کی مرہون منت ہے اور اسے کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *