خیبرپختونخواہ
علی امین گنڈا پور کا منہ اسلام آباد میں کیوں بند ہوتا ہے؟مہر سلطانہ ایڈووکیٹ
کرک (خصوصی رپورٹر)۔ پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا وومن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات اور ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈوکیٹ نے اپنے پریس ریلیز میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ علی آمین جیسے انسان کا اتنی اہم منصب پر بیٹھنا خیبر پختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے۔ صوبہ کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ ملازمین کے تنخواہوں کے پیسے دستیاب نہیں، مہنگائی عروج پر ہے اور اداروں میں گورنمنٹ رٹ ختم ہو چکی ہے۔
علی آمین کا اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے صوبے کا مقدمہ لڑنے کی بجائے خاموش بیٹھ کر وقت گزارنا ناقابل قبول ہے۔ پشاور واپسی پر بڑھکیں مارنا شروع کر دیتے ہیں، جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور صوبے کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ میں بھی علی آمین کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔
مہر سلطانہ نے کہا کہ علی آمین اپنی نااہلی کو گورنر خیبر پختونخوا پر تنقید سے نہیں چھپا سکتے۔ عوام میں شعور آ چکا ہے اور وہ اب ان سے کارکردگی کے متعلق سوالات کریں گے۔
دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ اپنے بہترین منصوبہ جات اور اقدامات سے عوام کو سہولت دے رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے صوبے کو تباہی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ علی آمین بڑھکیں مارنا بند کریں اور عوام اور صوبے کی بھلائی کے لیے وفاقی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر اقدامات کریں۔ ان تمام مسائل کا حل نکالنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
Hussain Ali khan
June 26, 2024 at 11:58 am
Excellent Baji