Connect with us

کرک

چیئرمین ایچ ای سی کی کرک یونیورسٹی کو مالی تعاون کی یقین دہانی۔

ایچ ای سی

چیئرمین ایچ ای سی نے کوہاٹ اور کرک یونیورسٹیوں کو مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد سے جمعرات کے روز ایک اہم ملاقات کی۔

اجلاس کا مقصد ان جامعات کو درپیش مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور توسیعی مدد کے لیے راستے تلاش کرنا تھا۔

ٹریژرر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے چیئرمین ایچ ای سی کے ساتھ مالی مسائل پر بحث کی اور یونیورسٹی کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین ایچ ای سی کی سپورٹ ان یونیورسٹیوں کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

چیئرمین ایچ ای سی کی قیادت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کہا کہ وہ یونیورسٹیوں کے مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے چئیرمین ایچ ای سی اسلام آباد سے جامع مالی امداد کی توقع ظاہر کی۔

انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ان یونیورسٹیوں کے تحفظات پر احسن طریقے سے غور کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا۔

ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے مالی معاونت کی یقین دہانی خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے نئی راہیں کھولے گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی ترقی کو آگے بڑھا سکیں۔

 ایچ ای سی