Connect with us

کھیل

خوشخال خان خٹک یونیورسٹی میں سپورٹس گالا اختتام پزیر۔

اسپورٹس گالا

خوشخال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں منعقدہ سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا۔

سالانہ خوشحال سپورٹس گالا امن، محبت اور خوشی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ کھیلوں کی مختلف کیٹیگریز میں مختلف شعبہ جات کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمان نے تقریب میں شرکت کی۔ ان کے متاثر کن الفاظ نے جامع تعلیم اور کمیونٹی کی تعمیر میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

خوشخال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں منعقدہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

سپورٹس گالا

اِس موقع پر یونیورسٹی کے ذمہ داران، افسران اور فیکلٹی ممبرز بھی ڈپٹی کمشنر کرک کے ہمراہ تھے۔

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے ونر ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر کرک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور اصل سرمایہ ہیں، کرک کے نوجوان اپنی تمام تر توانائیاں مثبت اور صحتمند سرگرمیوں میں لگائیں گے تو ضلع کرک کا مستقل روشن ہوگا۔

گراؤنڈ آباد ہوں گے تو نوجوان معاشرتی برائیوں سے محفوظ رہیں گے اور صحت بھی اچھی رہے گی۔

سپورٹس گالا

مزید بر آں ڈپٹی کمشنر کرک نے نوجوانوں کو اپنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ علم اور تعلیم روشنی ہے لہٰذا اپنی تعلیم ضرور مکمل کریں۔

مجیب الرحمن نے یونیورسٹی سٹاف بالخصوص لیکچرز اور پروفیسر صاحبان سے بھی نوجوانوں کی کردار سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرک نے یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ یونیورسٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور یونیورسٹی حکام کو ضلعی انتظامیہ کرک کی جانب سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

سپورٹس گالا