Connect with us

کرک

کرک یونیورسٹی کا 16واں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کا 16واں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کی 16ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کی۔

دیگر ممبران میں ٹریژرر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک حافظ اسماعیل خان، رجسٹرار ڈاکٹر رفیع اللہ خان، محمد رشاد خٹک، محمد انور، ایچ ای سی کی نمائندہ ثمینہ درانی، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز عبدالسلام، لیکچرار بصر علی، ایڈوائزر یونیورسٹی آف سوات اکبر خان سمیت فرید جلال، نمائندہ صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ صاحبزادہ عباس اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے نمائندے محمد اسلم نے شرکت کی۔

اجلاس میں صادق اللہ، انعام اللہ خان، طاہر گل اور محمد اظہار نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مالی سال24-2023 کے نظرثانی شدہ بجٹ اور آئندہ سال25-2024 کے بجٹ تخمینوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کمیٹی نے باریک بینی سے غور و خوض کے بعد کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ان تجاویز کو مزید غور کے لیے سنڈیکیٹ بھیج دیا۔
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے دیگر مالیاتی معاملات اور یونیورسٹی کے اندر کچھ عہدوں کے قیام کے لیے بھی تجاویز مرتب کیں۔

ان مشترکہ کوششوں کا مقصد خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے یونیورسٹی کی پائیدار ترقی کے لیے مالی معاونت اور رہنمائی کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ممبران کو یونیورسٹی کی مالیاتی پختگی کی طرف لے جانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اراکین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین کی متحرک قیادت پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مالیاتی امور کو مستحکم کرنے میں ان کے وژن کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک ادارے کی بہتری کے لیے ہمیشہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرتی ہے۔