Connect with us

تازہ ترین

پی ٹی آئی وفا کا بدلہ وفا سے دے گی۔شہریارآفریدی

پی ٹی آئی عوام کو وفا کابدلہ وفا سے دے گی۔شہریارآفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایم این اے شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کو وفا کا بدلہ وفا سے دے گی۔ عوام نے پی ٹی آئی کو جو عزت دی ہے اوروفا کا لازوال مثال قائم کیا ہے وہ صوبے کی تاریخ میں سنہر ی حروف سے لکھا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم بھی وفا کا بدلہ وفا سے دیں گے اور عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔

وہ اپنے عوامی رابطہ مہم کے دوران صوبائی وزیر قانون وخزانہ آفتاب عالم آفریدی کے ہمراہ شادی خیل اورتوغ بالامیں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کواقتدار دے کراپنا حق ادا کردیا ہے۔

اب ہمارا امتحان ہے کہ ڈیلیورکریں۔ امید ہے کہ موجودہ منتخب ضلعی ٹیم اس امتحان میں سرخرو ہوگی کیونکہ ماضی کے برعکس سب ایک پیج پر ہیں۔

انہو ں کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام محکموں / اداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد کرکے لوگوں کے باہمی مشاورت سے موقع پر ہی آئندہ کی ترقیاتی منصوبہ بندی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کے پارٹی قائد ظلم وناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے اورعوام اورملک کی خاطر کبھی بھی ظلم وجبر کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کام معیاری ہوگا اورکمیشن وکرپشن کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے زیرو ٹالرنس ہے۔ اس لعنت میں جو بھی ملوث ہوگا نشان عبرت بنادیں گے۔

پی ٹی آئی عوام کو وفا کابدلہ وفا سے دے گی۔شہریارآفریدی